وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم نے شہباز شریف نے ڈیزل 135 روپے اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےاعلان کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 366 روپے ہو جائے گی ، نئی قیمتوں کا اطلاق آ ج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خلیج جنگ میں امن
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر جب اللہ کے کرم سے خلیج میں اب جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہو رہی ہیں وہ فریقین جو کل تک جنگ میں آمنے سامنے تھے ، خطہ تباہی کا منظر تھا، آج الحمداللہ دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات کو طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے میزبانی کا جو شرف دیا ہے یہ صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ عالم اسلام کیلئے لمحہ فخریہ ہے جس کیلئے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان نازک ترین لمحات میں پاکستان کی لیڈرشپ نے انتہائی محتاط انداز میں مگر بڑے اعتماد کیساتھ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر نہ صرف راضی کیا بلکہ اسلام آباد آنے کیلئے پرُخلوص دعوت دی اس کیلئے میں اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو دن رات محنت پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے انتھک محنت سے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے ایک کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا، اس حوالے سے فیلڈ مارشل کی ان خدمات کو تاریخ ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ، مگر اب اس سے بھی زیادہ کٹھن مرحلہ دیر پا جنگ بندی کا ہے، وہ مذاکرات کے ذریعے الجھے ہوئے مسائل کو حل کرنے کا مرحلہ ہے۔
مہنگائی کا طوفان
وزیراعظم نے کہا کہ جب سے یہ قیامت خیز مہنگائی کا طوفان آیاہے ، میں نے آپ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جونہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گریں گی قیامت خیز مہنگائی کو روکنے کیلئے جو حکومت پاکستان نے اپنے وسائل سے 129 ارب روپے خرچ کیئے تھے۔
شہبازشریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے، اس مرحلے پر اپنے محنتی کسان کیلئے لاگت کم کرنا انتہائی ضروری ہے ، اگر یہ نہ ہوا تو کسان کی محنت ضائع ہو جائے گی بلکہ عام شہری کے گھر میں کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہو جائیں گی، لہذا ڈیزل کی قیمت میں فی الفور 135 فی لیٹر کمی کا اعلان کرتاہوں ، ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر ہے وہ آج رات 12 بجے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں پچھلے ہفتے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا اس میں آج مزید 12 روپے کمی کا اعلان کر رہاہوں اور اس طرح پیٹرول کی قیمت 378 سے کم ہو کر 366 روپے فی لیٹر ہو جائے گی ۔
یہ بھی پڑھئِے


