دبئی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے پراپرٹی ویزا قوانین میں اہم نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت جائیداد خریدنے والوں کے لیے رہائشی ویزا Dubai property visaحاصل کرنا مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب دو سالہ رہائشی ویزا کے حصول کے لیے سنگل ملکیت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت مشترکہ (جوائنٹ) پراپرٹی خریدنے والے افراد بھی ویزا کے اہل ہوں گے، بشرطیکہ ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم چار لاکھ درہم ہو۔
دبئی انویسٹر ویزا
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دو سالہ انویسٹر ویزاDubai investor visa زیادہ قابلِ رسائی ہو جائے گا اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو بھی مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب، پانچ سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کے لیے ایک ملین درہم کی سرمایہ کاری کی شرط بدستور برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ درخواست گزار کی کم از کم عمر 55 سال ہونا ضروری ہے۔
اسی طرح طویل المدتی 10 سالہ گولڈن ویزا Dubai Golden visaکے لیے دو ملین درہم کی سرمایہ کاری لازمی قرار دی گئی ہے، جو بڑے سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہے۔
ماہرین کے مطابق ان نئی پالیسیوں سے دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ Dubai property marketمیں مزید تیزی آنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھئِے


