• Home  
  • گلگت بلتستان حکومت : پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ وزیراعلی نامزد
- پاکستان

گلگت بلتستان حکومت : پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ وزیراعلی نامزد

گلگت بلتستان میں نئی حکومت کے قیام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے سیاسی تعاون کے ذریعے حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے […]

گلگت بلتستان میں نئی حکومت کے قیام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے سیاسی تعاون کے ذریعے حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق طے پانے والے فارمولے کے تحت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا منصب پیپلز پارٹی کے پاس ہوگا، جبکہ گورنر گلگت بلتستان، قائد حزب اختلاف اور ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے عہدے مسلم لیگ (ن) کو دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے سلسلے میں دونوں جماعتوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور اب اہم آئینی عہدوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ اور اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کریں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!