اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • پاکستان میں دو روز وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
- گولڈ پرائس

پاکستان میں دو روز وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

دو روز کے وقفے کے بعد پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی اضافے کے ساتھ 6 ہزار 924 روپے فی تولہ تک پہنچ گئے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 53 روپے فی تولہ بڑھ گئی، جس کے بعد اس کا ریٹ 6 ہزار 924 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4 ہزار 346 ڈالر فی اونس میں فروخت ہونے لگا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!