پیر, 28 ستمبر 2026
  • Home  
  • گووندا کی مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی کا اہلیہ سنیتا آہوجا کے بیان پر ردعمل آگیا
- انٹرٹینمنٹ

گووندا کی مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی کا اہلیہ سنیتا آہوجا کے بیان پر ردعمل آگیا

اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے گووندا کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ بننے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے نجی معاملات کو عوام کے سامنے لانے پر سوال اٹھایا ہے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ وہ جوڑے کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ ہیں۔

کومل رانی نے سنیتا کے بیان کے ایک روز بعد انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نجی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو تو اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔

نجی اختلافات پر سوالات

کومل رانی نے مزید الزام عائد کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا جاسکتا ہے اور دوسروں سے دور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی اختلافات کو عوام کے سامنے لانا ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔

سنیتا آہوجا کی حمایت کی اپیل

دوسری جانب سنیتا آہوجا نے جمعہ کو کولکاتا کے دکشینیشور کالی مندر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی۔

سنیتا نے کہا کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور خواتین اور نوجوانوں سے ان کی حمایت کی اپیل کی۔ ان کے مطابق ان کا گھر بغیر کسی وجہ کے بکھر رہا ہے۔

گووندا کا سابقہ بیان

اس سے قبل کومل رانی کے ہمراہ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد گووندا نے دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا تھا۔

گووندا نے کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اس کا تعلق کسی اور سے نہیں۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!