اردو رپورٹ ڈیسک
امریکی میڈیا کے مطابق اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔
حملہ بدھ کی صبح اردن کے موافق السلطی ایئربیس پر کیا گیا۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرنے والے باخبر ذرائع کے مطابق حملے میں تقریباً 8 ایف 15 جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم بعد میں انہیں دوبارہ آپریشنل کر دیا گیا۔
اے 10 تھنڈر بولٹ بھی حملے کی زد میں
حملے میں ایک اے 10 تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ بھی نشانہ بنا، جسے ’وارٹ ہاگ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ طیارہ اپنا ایک پر کھونے کے بعد ناکارہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اڈے سے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل فائر کیے گئے۔ امریکا کو پہلے ہی پیٹریاٹ میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ایرانی حملہ امریکی کارروائی کا جواب قرار
یہ حملہ ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں کی جانے والی جوابی کارروائیوں کی ایک کڑی تھا۔
امریکا نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ایرانی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کے جواب میں 5 ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس کے جواب میں 8 تیل بردار جہازوں، 2 جنگی بحری جہازوں اور اردن میں قائم امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔


