امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے حتمی امن معاہدے کا مسودہ طے پا گیا ہے۔اس بارئےامریکی اخبار ’ دی واشنگٹن ٹائمز ‘نے دعویٰ کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کا باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے جبکہ اہم مذاکرات کار مجوزہ مسودے کی منظوری دے چکے ہیں۔
امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مسودے کی منظوری امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، امریکی سفارتکار سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے دی۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ مسودہ حتمی منظوری کیلئے اعلیٰ قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جس دوران فیلڈ مارشل نےایران امریکہ جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کے تحت اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد پیدا علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان ، اسپیکر باقر قالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں امن و استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کرنے پر بات چیت کی گئی،ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ثالثی کے عمل میں بامعنی کردار ادا کیا،24گھنٹوں میں ہونے والی طویل بات چیت میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی،ایرانی قیادت نے مذاکرات میں سہولت کاری اور مسائل کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔


