18 اگست 2026
لاہور میں اداکارہ میرا سے متعلق ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ان پر اپنی ملازمہ کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد اور بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملازمہ کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف پولیس کو درخواست، واقعے کی تحقیقات جاری
واقعے کی مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں گھر کے مرکزی دروازے کے قریب اداکارہ میرا اور ایک ملازمہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بظاہر اداکارہ میرا کو ملازمہ کے ساتھ دھکم پیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم واقعے کی مکمل صورتحال اور ویڈیو کے تمام پہلوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
اداکارہ میرا کی ملازمہ پر تشدد کی مبینہ ویڈیو pic.twitter.com/xgmb1JHGXO
— Urdu Report (@UrduReportpk) August 18, 2026
ملازمہ تھانے میں
دوسری جانب ملازمہ نے مبینہ تشدد کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملازمہ کی درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی معاملے کی مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مذید خبریں
عائزہ خان کی ہمراہی کی فائنل سکرین سے غیر حاضری ،مداحوں میں قیاس آرائیاں – urdureport.com
حبا بخاری کے ’ہمراہی‘ کا شاندار اختتام، آخری قسط آج سینما گھروں میں – urdureport.com
عمر نہیں، اداکاری کا کمال؛ سینئر اداکارائیں پاکستانی ڈراموں میں چھا گئیں – urdureport.com


