پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال کی ازدواجی زندگی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کے درمیان ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اداکارہ کے قریبی ساتھی حمزہ حبیب نے تصدیق کی ہے کہ دونوں چند روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور اب قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔
اداکارہ مومنہ اقبال کا نکاح ہو گیا، چار تولہ حق مہر ( تقریباً 18/19 لاکھ سکہ رائج الوقت )طے پایا۔ pic.twitter.com/s4dk3reYcR
— Urdu Report (@UrduReportpk) May 28, 2026
حمزہ حبیب کی گفتگو
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے کہا کہ ان کا نکاح مکمل ہو چکا ہے اور مومنہ اقبال اب ان کی قانونی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے احترام اور تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اور اخلاقی اقدام کریں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کے خلاف پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں ایک شہری کو مبینہ دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مذید پڑھئیں
مومنہ اقبال کیس میں نیا موڑ :شادی کی تاریخ سامنے آگئی – urdureport.com
اداکارہ مومنہ اقبال کا مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پر ہراسانی کے الزامات، – urdureport.com
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے مقدمے کو بے بنیاد اور دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض عناصر کی جانب سے ان پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا، جبکہ ایک شخص کی جانب سے مومنہ اقبال سے علیحدگی کے عوض مالی پیشکش کی بھی بات کی۔
سوشل میڈیا پر مبارکباد
ادھر سوشل میڈیا پر نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے نئی جوڑی کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم مومنہ اقبال کی جانب سے پہلے عائد کیے گئے الزامات اور ان سے متعلق تحقیقات بدستور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جن کے حوالے سے متعلقہ ادارے قانونی کارروائی اور حقائق کی جانچ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب ثاقب چدھڑ نے بھی مومنہ اقبال پر سنگین الزامات عاید کر دئِے ہیں۔


