وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی تاریخی کمی کر دی ہے۔
اس بڑی کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔


