پیر, 28 ستمبر 2026
  • Home  
  • پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 7,600 عازمین کی بکنگ مکمل
- پاکستان

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 7,600 عازمین کی بکنگ مکمل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اب تک 7,600 عازمین بکنگ کرا چکے ہیں، جبکہ 64 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔

اردو رپورٹ ڈیسک

وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اب تک 7,600 عازمین بکنگ کرا چکے ہیں۔ پاک حج ایپلی کیشن اور پورٹل کے ذریعے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے 25 منظم حج کمپنیوں کو 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔

پرائیویٹ حج اسکیم نشستیں

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 64 ہزار نشستیں اب بھی دستیاب ہیں، جبکہ بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے رجسٹرڈ 25 منظم کمپنیوں نے عازمین کے لیے 2,000 سے زائد مختلف حج پیکجز متعارف کرائے ہیں۔

عازمین پاک حج ایپلی کیشن اور پورٹل کے ذریعے مقررہ تاریخ تک اپنی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!