روس اور چین کی جانب سے ویٹو کرنے کی وجہ سے آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کے لیے گلف ممالک کی جانب سے پیش کر دہ اہم قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
یہ مسودہ خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس میں عالمی سطح پر دفاعی اور مربوط کوششوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق قرارداد کے حق میں 11 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ Pakistan اور Colombia نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روس اور چین کی مخالفت کے باعث قرارداد مسترد ہو گئی۔
یہ قرارداد کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد تیار کی گئی تھی۔ ابتدا میں اسے چیپٹر سیون کے تحت رکھا گیا تھا، جس میں فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت شامل تھی، تاہم بعد میں اس شق کو نرم کرتے ہوئے صرف دفاعی اقدامات کی اجازت اور آخرکار محض ان کی حوصلہ افزائی تک محدود کر دیا گیا۔
اجلاس کی صدارت بحرین کے وزیر خارجہ Abdullatif bin Rashid Al Zayani نے کی۔ ووٹنگ سے قبل خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد کوئی نئی صورتحال پیدا نہیں کر رہی بلکہ ایران کے مبینہ جارحانہ رویے کے تسلسل کے ردعمل میں ایک سنجیدہ قدم ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر Strait of Hormuz کو بطور ہتھیار استعمال ہونے سے روکنے میں عالمی برادری ناکام رہی تو اس کے سنگین عالمی نتائج سامنے آ سکتے ہیں، اور دیگر آبی گزرگاہیں بھی اسی طرز عمل کا شکار ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


