وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں امریکی صدر Donald Trump سے درخواست کی ہے کہ سفارتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اضافی وقت سے مذاکرات کو مکمل کرنے کا موقع مل سکے گا۔
اہم عالمی رہنماؤں کو ٹیگ
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی نائب صدر JD Vance، امریکی خصوصی ایلچی Steve Witkoff، ایرانی صدر Masoud Pezeshkian اور ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi سمیت متعدد عالمی شخصیات کو ٹیگ کیا ہے۔
آبنائے ہرمز اور جنگ بندی کی اپیل
وزیراعظم نے ایران سے بھی اپیل کی ہے کہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولا جائے تاکہ عالمی توانائی اور تجارت کا نظام متاثر نہ ہو۔
انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ کم از کم دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کی جائے تاکہ سفارتکاری کو موقع مل سکے اور خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو۔
صورتحال میں شدت
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، جبکہ پاکستان، ترکیہ اور مصر سمیت کئی ممالک کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں


