امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق معاہدہ آئندہ ہفتے تک طے جا جائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور صورتحال حوصلہ افزا دکھائی دے رہی ہے۔
واشنگٹن میں اے بی سی کے سینئر صحافی جوناتھن کارل سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ دن کے دوران ایک مختصر مسئلہ پیدا ہوا تھا، تاہم اسے جلد ہی حل کر لیا گیا۔ ان کے مطابق یہ کشیدگی لبنان میں اسرا*ئیلی حملوں پر ایران کے تحفظات کے باعث سامنے آئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے حزب* اللہ اور اسرا*ئیلی وزیر اعظم دونوں سے رابطہ کیا اور فائرنگ روکنے پر زور دیا، جس کے بعد دونوں جانب سے حملے بند ہو گئے۔
مذید پڑھئِں
ایران اور امریکہ کے ایک دوسرے پر جوابی حملے،مسعود پزشکیان مستعفی : – urdureport.com
افغانستان میں شعیہ برادری پر طالبان کی پابندیوں میں اضافہ کیوں،بی بی سی کی رپورٹ – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آسان نہیں کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان طویل عرصے کی دشمنی موجود ہے، تاہم پیش رفت جاری ہے اور مطلوبہ نتائج کے قریب پہنچا جا رہا ہے۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے ممکنہ مفاہمتی یادداشت پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس پر آئندہ ہفتے تک اتفاق ہو جائے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے کیونکہ چند اہم نکات پر مزید اتفاق رائے درکار ہے


