• Home  
  • ایران کی اعلیٰ قیادت سے معاہدے کی منظوری، فوجی کارروائی منسوخ، تقریب یورپ میں ! ٹرمپ
- ٹاپ سٹوری

ایران کی اعلیٰ قیادت سے معاہدے کی منظوری، فوجی کارروائی منسوخ، تقریب یورپ میں ! ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد ایران کے خلاف مجوزہ فوجی کارروائی اور فضائی حملے کے منصوبے کو روک دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری […]

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد ایران کے خلاف مجوزہ فوجی کارروائی اور فضائی حملے کے منصوبے کو روک دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اعلیٰ ترین ایرانی قیادت تک پہنچنے اور وہاں سے معاہدے کی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کے مطابق اس سفارتی عمل میں امریکا کے علاوہ اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، پاکستان، بحرین، کویت، اردن اور مصر سمیت دیگر ممالک بھی شریک ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اس ہفتے دستخط متوقع ہیں، معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے، جے ڈی وینس شرکت کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ مجوزہ فضائی حملے منسوخ کر دیے گئے ہیں، تاہم ایران کے خلاف عائد بحری ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی اور اس میں اس وقت تک نرمی نہیں کی جائے گی جب تک معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر عملدرآمد شروع نہیں ہو جاتا۔

دوسری جانب ایران یا صدر ٹرمپ کی جانب سے نامزد دیگر ممالک نے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا تھا اور عالمی برادری دونوں ممالک پر زور دے رہی تھی کہ تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!