امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے کل شام اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں اہم بات چیت کی جائے گی جس میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایران سے متعلق صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اہم مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ وِٹکوف اور کُشنر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، حالانکہ اس سے قبل ایسی اطلاعات کی تردید کی گئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے نمائندے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کل شام اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد میں کسی تاریخ کو چلا جاؤں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کل شام تک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ امریکی صدر نے نیو یارک پوسٹ اخبار کو بتایا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور داماد جارڈ کشنر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ امریکا ایران کو ایک بہترین اور مناسب ڈیل کی پیشکش کر رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ تہران اس معاہدے کو قبول کر لے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ پیشکش خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایک ممکنہ سفارتی حل کی طرف پیش رفت کے لیے ہے۔
امریکی صدر نے سخت وارننگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایران نے یہ معاہدہ قبول نہ کیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا اور بنیادی ڈھانچے بشمول پلوں کو بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ وہی اقدامات کریں گے جو ان کے بقول ضروری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئِے


