پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اس عید پر اپنی نئی فلم زومبیڈ زومبیڈ Zombied کے ذریعے ایک مرتبہ پھر سینما اسکرینز پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ Fahad Mustafa نے بتایا کہ انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ وہ زومبی تھیم پر مبنی فلم میں کام کریں گے کیونکہ پاکستان میں اس نوعیت کی فلمیں کم ہی بنتی ہیں۔ ان کے مطابق فلم کی کہانی سننے میں شاید عام محسوس ہو، لیکن جب ناظرین اسے دیکھیں گے تو انہیں اندازہ ہوگا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی منفرد اور جدید موضوعات پر معیاری کام کر سکتی ہے۔اس فلم زومبیڈ میں وہ اداکارہ مہوش حیات Mehwish Hayatکے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ نے فلم کی تیاری کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ اپنی دوسری فلم کی مصروفیات میں تھے جبکہ رمضان کے دوران گیم شو کی میزبانی بھی کر رہے تھے، جس کے باعث ایکشن سینز کی تیاری کے لیے زیادہ وقت نہیں مل سکا۔ تاہم ان کے مطابق پوری ٹیم کے درمیان مضبوط دوستی اور باہمی اعتماد نے مشکل کام کو آسان بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں شامل ہونے کے بعد اپنے ہدایت کار پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور غیر ضروری مداخلت نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس فلم کے پروڈیوسر ہوتے تو شاید کسی اداکار کے لیے اس نوعیت کے مشکل کردار کو نبھانا آسان نہ ہوتا۔

فہد مصطفیٰ کی شناخت
فہد مصطفیٰ نے اپنی فلمی شناخت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ لوگ انہیں صرف اداکار نہیں بلکہ “فلم اسٹار” کے طور پر پہچانیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ کرکٹ کھیلنے جاتے تھے تو دیگر فنکاروں کو “فلم اسٹار” کہہ کر پکارا جاتا تھا، جسے دیکھ کر ان کے دل میں بھی یہی خواہش پیدا ہوئی تھی۔
اداکار نے اپنے بارے میں پائے جانے والے “مغرور” ہونے کے تاثر پر بھی گفتگو کی۔ ان کے مطابق کامیاب شخصیات کے بارے میں اکثر ایسے خیالات بن جاتے ہیں، حالانکہ ہر انسان کی طرح ان کے بھی مختلف موڈز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی سے بدتمیزی نہیں کرتے، لیکن ہر وقت ہر شخص کے ساتھ تفصیلی گفتگو ممکن نہیں ہوتی۔
منفرد ڈرامے
فہد مصطفیٰ نے اپنے مقبول ڈرامے Kabhi Main Kabhi Tum کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے نے نہ صرف انہیں بلکہ اس سے جڑے دیگر فنکاروں کو بھی نئی کامیابیاں اور مواقع فراہم کیے۔ ان کے مطابق ڈرامے کی موسیقی اور پروموشن کو روایتی انداز سے ہٹ کر پیش کیا گیا تاکہ ناظرین کو ایک منفرد تجربہ مل سکے۔
مذید پڑھئِے
غیر ازدواجی تعلق :مومنہ اقبال اور چدھڑ دونوں ذمہ دار ،خلیل الرحمن قمر – urdureport.com
میں روکتی رہی۔۔۔اداکارہ مامیا شاہ جعفر کے ساتھی اداکار پر ہراسانی کے الزامات – urdureport.com
مومنہ اور حمزہ حبیب کے نکاح کی تصدیق، ثاقب چدھڑ کے سنیگن الزامات – urdureport.com
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے اور فلم کی کامیابی میں بڑا فرق ہوتا ہے کیونکہ فلمیں مالی لحاظ سے کہیں زیادہ منافع دے سکتی ہیں، جبکہ ڈرامے کی کمائی محدود ہوتی ہے چاہے وہ کتنے ہی مقبول کیوں نہ ہوں۔
کامیابی کی بنیادی شرط
فہد مصطفیٰ کے مطابق جب انہوں نے طویل وقفے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تو انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے انڈسٹری کے کچھ لوگ ان کی ناکامی کے منتظر ہوں، لیکن ان کا ماننا ہے کہ صرف تعلقات یا سفارش سے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اس کے لیے محنت اور صلاحیت بنیادی شرط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گیم شو ہوسٹنگ اور پروڈکشن بھی ان کے کیریئر کا اہم حصہ ہیں اور یہی سرگرمیاں انہیں بطور فنکار متحرک اور تخلیقی رکھتی ہیں۔


