پاکستانی اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے شوبز انڈسٹری میں اپنے پیشہ ورانہ تجربات، ذہنی دباؤ اور مبینہ ہراسانی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں مامیا شاہ جعفر Mamia Shajaffar Khan نے دعویٰ کیا کہ ایک ساتھی اداکار کے ساتھ کام کے دوران انہیں غیر پیشہ ورانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق شوٹنگ کے دوران انہیں بار بار غیر ضروری جسمانی قربت اور نامناسب رویے سے پریشانی کا سامنا رہا، جس کی وجہ سے وہ خود کو غیر آرام دہ محسوس کرتی رہیں۔
سیٹ پر ماحول کشیدہ
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے واضح طور پر ایسے رویے کو ناپسند کیا، تاہم ان کے انکار کے باوجود صورتحال مکمل طور پر بہتر نہ ہو سکی۔ ان کے مطابق ایک موقع پر سیٹ پر ماحول اس حد تک کشیدہ ہو گیا کہ ہدایتکار کو مداخلت کرنا پڑی اور تمام افراد کو صرف کام پر توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔
انٹرویو نے بعد ارسلان خان کا نام سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا کہ شاید انہوں نے مامیا شاہ جعفر کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے تاہم اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بات نہیں کر رہی تھیں۔
ذہنی صحت کے مسائل
اداکارہ نے اپنے ذہنی صحت کے مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک فلم کے کردار کی شوٹنگ کے بعد وہ طویل عرصے تک ذہنی طور پر اس کردار کے اثر سے باہر نہیں آ سکیں۔ ان کے مطابق کردار کی گہرائی اور منفی پہلوؤں نے ان کی نجی زندگی پر بھی اثر ڈالا، جس کے باعث انہیں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے دوران فنکاروں کو اکثر جذباتی اور ذہنی چیلنجز سے گزرنا پڑتا ہے، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
مذید پڑھئِں


