معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے مبینہ تعلق سے متعلق جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے معاشرتی اقدار اور غیر ازدواجی تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس عمل میں دونوں کو ذمہ دار ٹہرایا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ معاشرے میں “لِو اِن ریلیشن شپ” کو معمول کی بات بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، جو ان کے مطابق خاندانی نظام اور نکاح کے ادارے کے لیے نقصان دہ رجحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے تعلقات کو معاشرتی قبولیت دی جانے لگی تو یہ اسلامی اقدار کے منافی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے غیر ازدواجی تعلقات کے حق میں دلائل دیے جا رہے ہیں، حالانکہ کسی مذہبی مکتبۂ فکر نے اس کی حمایت نہیں کی۔ ان کے مطابق ایسے رجحانات دراصل نکاح کے نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔
مومنہ اقبال ثاقب چدھڑ دونوں ذمہ دار
خلیل الرحمان قمر نے گفتگو میں اس معاملے کے دونوں فریقین کو برابر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے گفتگو میں اس معاملے کے دونوں فریقین کو برابر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ذاتی تعلق تھا تو اسے احترام کے ساتھ ختم ہونا چاہیے تھا، جبکہ اگر مالی معاملات شامل تھے تو انہیں نجی سطح پر حل کیا جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تنازعات کو عوامی سطح پر لانا غیر سنجیدہ طرزِ عمل ہے۔ مسٹر چڈھڑ کو بھی شرم آنی چاہیے۔ اس کیس میں دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔
مذید پڑھئِے
مومنہ اور حمزہ حبیب کے نکاح کی تصدیق، ثاقب چدھڑ کے سنیگن الزامات – urdureport.com
مومنہ اقبال پیشی،ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے کروڑوں کے تحائف واپسی کا تقاضا – urdureport.com
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو ایسے معاملات میں یکطرفہ سوچ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ کسی بھی غیر ازدواجی تعلق میں دونوں افراد کی شمولیت ہوتی ہے، اس لیے ذمہ داری بھی دونوں پر عائد ہوتی ہے


