بھارتی کرکٹ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو قیادت سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ قومی اسکواڈ سے بھی باہر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے یہ فیصلہ حالیہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوریا کمار یادیو Suryakumar Yadav,کی قیادت میں بھارت نے چند ماہ قبل اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا، تاہم حالیہ فارم نے ٹیم انتظامیہ کو نئی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ مشاورت کے بعد اس نتیجے پر اتفاق کیا کہ محدود اوورز کی ٹیم کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے نئے کپتان کی ضرورت ہے۔
کھلاڑیوں کی فرمارمنس
بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوریا کمار کی خدمات اور کامیابیوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن ٹیم کی آئندہ منصوبہ بندی اور کھلاڑی کی موجودہ فارم کو سامنے رکھتے ہوئے قیادت میں تبدیلی کو بہتر آپشن سمجھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ جلد ہی نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے نام کا اعلان کرے گا۔ اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
یہ فیصلہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں سے قبل سامنے آیا ہے۔ بھارتی ٹیم پہلے آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔
مذید خبریں
کرکٹ کو تبلیغیوں سے نقصان،لاٹھی کا ڈر :فواد چوہدری اور جنید خان آمنے سامنے – urdureport.com
سبز ہلالی لباس، سبز ٹوپی اور ہاتھ میں قومی جھنڈا، چاچا کرکٹ ریٹائر ہو گئے – urdureport.com
ادھر انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کھیل پیش کرنے والے نوجوان بلے باز ویبھاؤ سوریاونشی کے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔ کرکٹ حلقوں کا ماننا ہے کہ سلیکٹرز نوجوان ٹیلنٹ کو زیادہ مواقع دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور آئندہ اسکواڈ میں چند نئے چہروں کو جگہ مل سکتی ہے۔


