فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فٹبال کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ شائقین کی نظریں جہاں ٹورنامنٹ کی بڑی ٹیموں پر مرکوز ہیں، وہیں عالمی چیمپئن بننے کی علامت سمجھی جانے والی مشہور ورلڈ کپ ٹرافی بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
موجودہ چیمپئن ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا، جبکہ فرانس، سپین، انگلینڈ اور پرتگال بھی ٹائٹل کے مضبوط دعوے داروں میں شمار ہو رہے ہیں۔
ٹرافی کا وزن اور قیمت
ورلڈ کپ ٹرافی تقریباً 37 سینٹی میٹر بلند اور 6 کلوگرام وزنی ہے۔ اسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے نچلے حصے کو سبز رنگ کے قیمتی پتھر ملاکائٹ سے مزین کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹرافی میں استعمال ہونے والے سونے اور دیگر مواد کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر بنتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کے برابر ہے۔ تاہم اس کی اصل قدر صرف استعمال شدہ مواد تک محدود نہیں بلکہ اس کی تاریخی اور علامتی حیثیت اسے دنیا کی اہم ترین کھیلوں کی ٹرافیوں میں شامل کرتی ہے۔

مذید خبریں
فیفا ورلڈ کپ آغاز 2026: میسی اور رونالڈو کا آخری امتحان – urdureport.com
فٹ بال ورلڈکپ2026،فیفا نے ریکارڈ توڑ انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا – urdureport.com
سبز ہلالی لباس، سبز ٹوپی اور ہاتھ میں قومی جھنڈا، چاچا کرکٹ ریٹائر ہو گئے – urdureport.com
تخمینوں کے مطابق اگر کبھی اصل فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نیلامی کے لیے پیش کی جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 5 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ ٹرافی مکمل طور پر ٹھوس سونے کی نہیں بلکہ اندر سے خالی بنائی گئی ہے تاکہ کھلاڑی اسے آسانی سے اٹھا سکیں۔
فیفا کے قواعد کے مطابق اصل ٹرافی ہمیشہ فیفا کی تحویل میں رہتی ہے، جبکہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو یادگار کے طور پر اس کی ایک خصوصی نقل دی جاتی ہے۔


