لاہور (06 جون 2026) معروف اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق ہراسانی اور مالی لین دین کے کیس میں نیا پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو دیا گیا بیان منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے ادارے میں اپنا تحریری بیان جمع کرایا، جس میں انہوں نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جوابی طور پر اداکارہ اور ان کے اہلخانہ پر بلیک میلنگ اور مالی فراڈ کے دعوے کیے ہیں۔
مذید خبریں
اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی وائرل امیر دولہےحمزہ امیر بارئے تجسس بڑھ گیا – urdureport.com
غیر ازدواجی تعلق :مومنہ اقبال اور چدھڑ دونوں ذمہ دار ،خلیل الرحمن قمر – urdureport.com
مومنہ اقبال پیشی،ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے کروڑوں کے تحائف واپسی کا تقاضا – urdureport.com
ثاقب چدھڑ کا اعتراف
بیان میں ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مومنہ اقبال سے پہلی ملاقات سال 2020ء میں ہوئی، جو جلد ہی گہرے قریبی تعلقات میں بدل گئی، تعلقات کے دوران مومنہ اقبال کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک متعدد سفر کیے، جن کے تمام تر اخراجات میں نے خود اپنی جیب سے برداشت کیے، مومنہ اقبال اور ان کے اہلخانہ نے اداکارہ کی سابقہ شادی اور طلاق سے متعلق اہم معلومات چھپائے رکھیں، جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اداکارہ سے شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا،شادی سے انکار کے بعد اگست 2025ء میں مومنہ اقبال کے ساتھ اپنے تمام تر تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم کر دیئے تھے۔
مومنہ اقبال کی بہن کے اخراجات
ایم پی اے نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ مختلف اوقات میں اداکارہ مومنہ اقبال کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 83 لاکھ روپے منتقل کیے، مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے مبینہ بلیک میلنگ کے ذریعے مجھ سے 10 ہزار آسٹریلین ڈالر وصول کیے، رمشا اقبال کی یونیورسٹی کی فیس کی مد میں 13 ہزار آسٹریلین ڈالر بھی ادا کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں، جس پر انہوں نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے۔
یہ معاملہ اس وقت مزید تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے زیر غور ہے۔


