پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان شاہد سے منسوب ایک مبینہ نازیبا ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اس معاملے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایم پی اے سلمان شاہد نے ویڈیو کے غیر قانونی طور پر پھیلاؤ اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کرتے ہوئے باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔
نامزد افراد
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ ویڈیو کو جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا، جس کے پیچھے منظم مہم کارفرما ہو سکتی ہے۔ سلمان شاہد نے دو افراد عبداللہ اور مدثر کو اس عمل میں براہ راست ملوث قرار دیتے ہوئے نامزد کیا ہے، جبکہ مزید درجنوں افراد کو نامعلوم ملزمان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
مذید خبریں
مومنہ اقبال پیشی،ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے کروڑوں کے تحائف واپسی کا تقاضا – urdureport.com
ثاقب چدھڑ کا تعلقات کا اعتراف :مومنہ کو 83 لاکھ،دوروں پر لاکھوں لٹائے – urdureport.com
ادھر NCCIA نے درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈیجیٹل فرانزک کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ویڈیو سب سے پہلے کن اکاؤنٹس اور آئی پی ایڈریسز سے شیئر ہوئی، تاکہ تمام ملوث افراد کی شناخت کی جا سکے۔
تحقیقات جاری ہیں اور ادارے نے نامزد افراد کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔


