• Home  
  • امریکہ ایران مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ روانگی
- ٹاپ سٹوری

امریکہ ایران مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ روانگی

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن شٹاخ میں اہم تکنیکی […]

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن شٹاخ میں اہم تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، جن میں پاکستان، امریکہ، ایران اور قطر کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ یہ مذاکرات امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کو عملی شکل دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پاکستان اور قطر ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنا’ن میں اسر’ائیلی حملے بھی جاری ہیں، جن کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسر’ائیل کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!