• Home  
  • ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
- ٹاپ سٹوری

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور ان کے تین ساتھیوں صبغت اللہ بلوچ شاہ، بالاچ قادر اور ابوبکر کلانچی کو ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمہ فروری 2024 میں گوادر میں ہونے والے […]

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور ان کے تین ساتھیوں صبغت اللہ بلوچ شاہ، بالاچ قادر اور ابوبکر کلانچی کو ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت میں زیرِ سماعت مقدمہ فروری 2024 میں گوادر میں ہونے والے ایک احتجاجی اجتماع سے متعلق تھا۔ استغاثہ کے مطابق احتجاج کے دوران مبینہ پتھراؤ کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار شبیر بلوچ جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

کوئٹہ جیل میں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے پیر کے روز فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو 25، 25 سال قید، جو عمر قید کے برابر ہے، کی سزا سنائی۔

ماہ رنگ بلوچ کی شنات

ماہ رنگ بلوچ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، انسانی حقوق اور بلوچ عوام کے مسائل سے متعلق سرگرم رہنے کے باعث نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر بھی ہیں اور گزشتہ چند برسوں میں مختلف احتجاجی تحریکوں کی قیادت کر چکی ہیں۔

دوسری جانب بی وائی سی کے وکیل اسرار جتک ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ان کا مؤقف ہے کہ مقدمے کی کارروائی کے دوران قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

وزیراعلی بلوچستان

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عدالتی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کی جائے گی اور ریاستی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کو رعایت نہیں دی جا سکتی۔

فیصلے کے بعد مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ردِعمل سامنے آ رہا ہے جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق مقدمہ اب اعلیٰ عدالتوں میں بھی زیرِ بحث آ سکتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!