• Home  
  • حج 2027: رجسٹریشن کا آغاز آج سے، عازمین کے لیے اندراج لازمی قرار
- پاکستان

حج 2027: رجسٹریشن کا آغاز آج سے، عازمین کے لیے اندراج لازمی قرار

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز 22 جون 2026 سے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق آئندہ سال فریضۂ حج کی ادائیگی کے خواہش مند تمام افراد کو مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 […]

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز 22 جون 2026 سے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق آئندہ سال فریضۂ حج کی ادائیگی کے خواہش مند تمام افراد کو مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن ہر امیدوار کے لیے لازمی ہوگی، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اس عمل میں حصہ لے سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کا اعلامیہ

اعلامیے کے مطابق حج پالیسی 2027 کے تحت اخراجات، کوٹہ، اور دیگر شرائط و ضوابط بعد ازاں جاری کیے جائیں گے۔ تاہم رجسٹریشن نہ کرانے والے افراد کسی بھی سرکاری یا نجی حج اسکیم میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ عازمین حج رجسٹریشن hajj registration اور دیگر معلومات کے لیے وزارت کے آن لائن پورٹل اور ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ بعد کے مراحل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!