• Home  
  • کوئٹہ:امریکن بیٹی کو باپ نے کیوں قتل کیا،سزا سنا دی گئی
- پاکستان

کوئٹہ:امریکن بیٹی کو باپ نے کیوں قتل کیا،سزا سنا دی گئی

کوئٹہ کی ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے 14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا انور کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے والد اور ماموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شاہد جاوید نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت […]

کوئٹہ کی ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے 14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا انور کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے والد اور ماموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شاہد جاوید نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حرا کے والد انور الحق راجپوت اور ماموں محمد طیب بھٹی کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو عمر قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق 27 جنوری 2025 کو کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں دونوں ملزمان نے حرا انور کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقدمے کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے کی۔

والد کا موقف اور حقیقت

ابتدائی طور پر حرا کے والد نے گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنی۔ تاہم پولیس تحقیقات، گواہوں کے بیانات اور فرانزک شواہد نے واقعے میں قریبی رشتہ داروں کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی۔

تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حرا انور کی سوشل میڈیا تک ٹاک سرگرمیوں اور طرزِ زندگی،لباس وغیرہ پر ان کے والد کو شدید اعتراض تھا، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔والد بیٹی کو ٹریپ کرکے کویٹہ لایا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!