ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی قریبی دوست گوری سپراٹ کے ساتھ سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر لی۔ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، جس کی تقریب انتہائی محدود دائرے میں ان کی ممبئی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو کئی برسوں سے جانتے تھے، تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور بالآخر دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔
Dear Amir Bhai & Gauri,
Heartiest congratulations on your wedding! ❤️ Wishing you both a lifetime of love, happiness, laughter, and togetherness. May Allah bless your beautiful journey with endless joy and countless blessings.
So happy for you both, congratulations once again! pic.twitter.com/b6NVEoUw34
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) July 5, 2026
عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی مرتبہ گوری سپراٹ کو عوام کے سامنے اپنی ساتھی کے طور پر متعارف کرایا تھا، جس کے بعد ان کے تعلقات مسلسل خبروں کی زینت بنتے رہے۔
شادی میں بچوں کی شرت
رپورٹس کے مطابق دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی۔ تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ عامر خان کے تینوں بچے، جنید، آئرہ اور آزاد بھی اس خوشی کے موقع پر شریک ہوئے۔
مذید خبریں
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی شادی،رومانوی کہانی – urdureport.com
کرشمہ کپور کا سابق شوہر پر سنگین الزامات، ‘دوستوں کے ساتھ تعلقات پر مجبور کیا – urdureport.com
یاد رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی پہلی شادی رینا دتا سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور آئرہ ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے، تاہم بعد میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
گزشتہ چند روز سے عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جن کی اب باضابطہ تصدیق ہو گئی ہے۔ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں، فنکاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔


