اسلام آباد: پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران 16 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت اور قرضے موصول ہوئے، تاہم حکومت مقررہ سالانہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سعودی عرب اس عرصے میں پاکستان کا سب سے بڑا مالی معاون رہا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق مالی سال کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 16 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قریب بیرونی قرضے Pakistan foreign loan، مالی معاونت اور گرانٹس حاصل ہوئیں، جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 ہزار 517 ارب روپے بنتی ہے۔ اس کے باوجود 19 ارب 92 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں تقریباً 3 ارب 72 کروڑ ڈالر کم فنانسنگ حاصل ہو سکی۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف جون 2026 کے دوران پاکستان نے 4 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنانسنگ Pakistan external financing حاصل کی، جبکہ عالمی مالیاتی اداروں نے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر سے زیادہ کی معاونت فراہم کی۔
سعودی عرب کا مرکزی کردار
دستاویزات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے نئے ڈیپازٹس، ایک ارب ڈالر کا قرض اور ایک ارب ڈالر مالیت کے ادھار تیل کی سہولت فراہم کی، جس کے باعث وہ پاکستان کا سب سے بڑا مالی شراکت دار Saudi Arabia financial support to Pakistanبن کر سامنے آیا۔ اس کے علاوہ چین سمیت دیگر دوست ممالک نے مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی، جبکہ بین الاقوامی تجارتی بینکوں سے 1.90 ارب ڈالر کا کمرشل قرض لیا گیا۔ عالمی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.77 ارب ڈالر فراہم کیے۔ اسی دوران ایک چینی بینک نے 1.70 ارب ڈالر کے قرض کی ری فنانسنگ کی، جبکہ ایک برطانوی بینک نے 20 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرض فراہم کیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کو 42 کروڑ ڈالر جاری کیے، تاہم یہ رقم آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی قسطوں سے الگ تھی۔
مذید خبریں
آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات :پٹرولیم لیوی میں پھر اضافہ۔بجلی گیس مہنگی – urdureport.com
’وزیراعظم اپنا گھر‘ اسکیم کا آغاز، آسان قرضوں سے گھر کی خریداری ممکن بنانے کا اعلان – urdureport.com
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران پاکستان نے 3.43 ارب ڈالر کے پراجیکٹ قرضے اور 12.72 ارب ڈالر کے نان پراجیکٹ قرضے حاصل کیے، جبکہ مختلف ذرائع سے 14 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی موصول ہوئیں۔


