• Home  
  • براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا کی لاش مل گئی ، عالمی کوہ پیمائی برادری سوگوار
- پاکستان

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا کی لاش مل گئی ، عالمی کوہ پیمائی برادری سوگوار

سکردو: گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (Broad Peak) پر برفانی تودہ گرنے کے المناک واقعے میں عالمی شہرت یافتہ نیپالی نژاد برطانوی کوہ پیما نرمل پرجا (Nirmal Purja) سمیت نو کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی (Sohail Sakhi) تاحال […]

نرمل پرجا کون تھے؟

سہیل سخی تاحال لاپتا

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں دیگر لاشوں کی تلاش اور منتقلی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر) عرفان ارشد پاکستانی حکام نے ابھی ت ک سہیل سخی (Sohail Sakhi)کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور دشوار گزار علاقے کے باعث امدادی کارروائیاں انتہائی مشکل ہیں۔

عرفان ارشد نے بتایا کہ اب تک چار لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جن میں چوتھی لاش نیپالی کوہ پیما گیالو شرپا (Gyalu Sherpa) کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد زمینی ٹیم نے اسے بیس کیمپ منتقل کیا اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو پہنچایا گیا۔

دوسری جانب نرمل پرجا کی کمپنی ایلیٹ ایکسپیڈیشنز (Elite Expeditions) نے دعویٰ کیا ہے کہ مہم میں شامل تمام 10 کوہ پیما برفانی تودے کے حادثے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!