اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- تعلیم

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی اذان جبار کے ساتھ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ نکاح کی تقریب جاتی امرا میں قریبی رشتہ داروں اور اہم شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔


اردو رپورٹ ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

ماہ نور صفدر کا معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ نکاح ہفتے کی شام جاتی امرا میں ایک پروقار مگر محدود خاندانی تقریب میں ہوا۔

نکاح کی تقریب میں شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتہ داروں اور کئی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ماہ نور کے والد کیپٹن (ر) محمد صفدر، حسن نواز اور حسین نواز بھی تقریب میں موجود تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نجی خاندانی تقریب

خاندانی ذرائع کے مطابق نکاح ہفتے کو شام 5 بجے جاتی امرا میں ہوا۔ تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا اور اس میں صرف شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا۔

اذان جبار کون ہیں؟

اذان جبار کا تعلق معروف کاروباری اور تجارتی خاندان سے ہے۔ ان کے والد جبار خالد نمایاں صنعت کار ہیں، جبکہ ان کا خاندان فلور ملز کے وسیع کاروبار سے وابستہ ہے۔

ماہ نور صفدر نے حال ہی میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم اور گریجویشن مکمل کی ہے۔ ان کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے مریم نواز بھی لندن گئی تھیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ان کے تینوں بچوں نے اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!