اردوEnglish
پیر, 19 اکتوبر 2026
  • Home  
  • کرکٹ میں نئے فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کا آغاز، لڑکے اور لڑکیاں مشترکہ اسکور پر کھیلیں گے
- کھیل

کرکٹ میں نئے فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کا آغاز، لڑکے اور لڑکیاں مشترکہ اسکور پر کھیلیں گے

کرکٹ میں ٹیسٹ ٹوئنٹی کے نام سے نیا فارمیٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں لڑکے اور لڑکیاں الگ الگ اننگز کھیلیں گے، تاہم دونوں کا اسکور ٹیم کے مجموعی اسکور میں شامل ہوگا۔ ٹورنامنٹ 14 سے 29 نومبر 2026 تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقد ہوگا۔

اردو رپورٹ ڈیسک

کرکٹ میں ایک نیا فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں لڑکے اور لڑکیاں الگ الگ اننگز کھیلیں گے، تاہم دونوں اننگز کے اسکور کو ملا کر ٹیم کا مجموعی اسکور شمار کیا جائے گا۔

یہ ٹورنامنٹ 14 سے 29 نومبر 2026 تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقد ہوگا۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ میں 13 سے 21 سال کی عمر کے 160 نوجوان کرکٹرز حصہ لیں گے، جنہیں چار براعظمی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔

چار براعظمی ٹیمیں حصہ لیں گی

ہر ٹیم میں 40 کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں 20 لڑکے اور 20 لڑکیاں ہوں گی۔ اس فارمیٹ میں لڑکے دوسری ٹیم کے لڑکوں کے خلاف جبکہ لڑکیاں دوسری ٹیم کی لڑکیوں کے مدمقابل ہوں گی۔

میچ کا فیصلہ دونوں اننگز کے مشترکہ اسکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس طرح لڑکوں اور لڑکیوں کی انفرادی کارکردگی مل کر ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرے گی۔

80 اوورز پر مشتمل میچ

ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہر میچ 80 اوورز پر مشتمل ہوگا، جسے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے 40 اوورز دن کے وقت سرخ گیند اور روایتی سفید لباس میں کھیلے جائیں گے۔

بقیہ 40 اوورز فلڈ لائٹس میں سفید گیند اور رنگین لباس کے ساتھ ہوں گے۔ یوں ایک ہی میچ میں کھیل کے دو مختلف انداز دیکھنے کو ملیں گے۔

فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا

یہ ٹورنامنٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں منعقد ہوگا، جبکہ فائنل 29 نومبر 2026 کو شیڈول ہے۔

ایونٹ کے تمام میچز سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر براہِ راست نشر کیے جانے کی توقع ہے۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!