سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کا یہ طنزیہ پیغام صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے جس میں انہو ں نے کہا کہ جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی سابقہ بیوی کی دوبارہ شادی ہو رہی ہے۔۔

۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پیغام کے ساتھ انھوں نے جِم میں موجود اپنی تصویر بھی شامل کی ہے۔دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے حقوق حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار 30 جنوری شام تین بجے تک بولی جمع کروا سکتے ہیں۔
بظاہر پی سی بی نے اب ملتان سلطان کو نیلام کرنے کا اعلان کر کے اپنے فیصلے سے یوٹرن لیا ہے جس میں اس نے اعلان کیا تھا کہ وہ خود 2026 کے سیزن میں ٹیم کو چلائیں گے۔ علی ترین کے ساتھ لیگ کے انتظامی اور مالی معاملات پر اختلافات کے بعد پی سی بی نے ان کے معاہدے کی تجدید نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھئیے
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل ہو گئی ہیں،آغاز26مارچ سے ہو گا – urdureport.com
بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رُخ خان کو ’غدار‘ کا طعنہ – urdureport.com
پی سی بی نے ملتان کی ٹیم کے فرنچائز رائٹس کی نیلامی کے لیے ممکنہ سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے بعد سے ملتان کی ٹیم نہ صرف لیگ کا اہم حصہ رہی ہے بلکہ شائقین میں اس کی بڑی فالوئینگ بھی ہے۔

