آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ICC Men’s T20 World Cup کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
پاکستان کا گزشتہ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے کر نہ صرف دو پوائنٹس حاصل کیے بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر بنایا۔
ایک ایک میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے، جبکہ انگلینڈ دو پوائنٹس اور مثبت 2.55 رن ریٹ کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہے۔
ایسی صورتحال میں قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں مضبوط رہنے کے لیے آج کی فتح لازمی درکار ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
میچ کی تفصیلات
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ اہم مقابلہ پالیکیلے میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔


