امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری لڑائی میں امریکہ مداخلت کر سکتا ہے لیکن ’میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے۔
#WATCH | On Pakistan-Afghanistan conflict, US President Donald Trump says, "I would (intervene). But I get along with Pakistan very very well. They have a great Prime Minister, a great General. They have a great leader. Two of the people that I really respect a lot. Pakistan is… pic.twitter.com/LjPXCVmdJs
— ANI (@ANI) February 27, 2026
‘ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرنے کے دوران دیا۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ ’پاکستان نے افغانستان کے خلاف جنگ شروع کی ہے، کیا انھوں نے آپ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے؟‘اس پر ٹرمپ کا جواب تھا کہ وہ اس لڑائی میں مداخلت کر سکتے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو تو معلوم ہوگا کہ میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں کا وزیر اعظم عظیم ہے، وہاں عظیم جنرل ہے، عظیم رہنما ہے۔‘’وہ دو ایسی شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت عزت کرتا ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھا کام کر رہا ہے۔


