امریکا میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے معاملے پر سینیٹ کی سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے سابق میرین اہلکار کو زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر نکال دیا گیا ۔
سابق میرین اہلکار کو کمرہ اجلاس سے باہر نکالتے ہوئے بنا ئی گئِ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
VIDEO: ‘No one wants to fight for Israel’ — former US navy SEAL protests during senate hearing at Capitol Hill, gets his hands snapped as police attempt to evict him.
_
_
_#verydarkman Portable Bashir Frank Pretoria Asake DR Congo Davido and Chioma Dave Smith Montana… pic.twitter.com/NogqhDPOwi— GWG (@gwg_ng) March 5, 2026
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائن میکگینس جو آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار ہیں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
میکگینس نے نعرہ لگایا ’کوئی بھی اس را’ئی ل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘ جس پر متعدد سکیورٹی اہلکار انہیں زبردستی کمرے سے باہر لے گئے۔
اس موقع پر سینیٹر ٹم شیہی کیپیٹل پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو باہر نکالنے میں شامل تھے۔
اس دوران میکگینس کے بازو میں چوٹ آئی اور وہ زخمی ہو گئے، اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر نے مرین کا ہاتھ توڑ دیا۔
رپورٹس کے مطابق میکگینس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر پولیس افسران پر حملہ، گرفتاری کی مزاحمت اور غیر قانونی مظاہرے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


