ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے آٹھ سال کے طویل عرصے بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جو گول کیپر علئ رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور اسی کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
پاکستان کی جانب سے سففیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کئے ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسری طرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھئیے


