امریکہ اور اسرا’ئیل کے لبنان اور ایران پر وحشیانہ حملے جاری ہیں، اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے کیے گئے۔نجف آباد پر بھی بمباری کی گئی جس میں درجنوں افراد شہید ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔
لبنان میں رہائشی عمارت کو تباہ کر دیا گیا جس میں بچوں سمیت 20 شہری شہید ہو گئے۔
جبکہ ایران کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، ایران نے 220 امریکی فوجی مارنے اور کئی قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کو امریکی سنٹرل کمانڈ نے رد کر دیا۔
امریکی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ امریکی فوجی کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں، امریکی حکام حقیقت کو چھپانے کی بیکار کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں فوجی اڈوں، میزائل لانچر اور پاسداران انقلاب کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے اس امریکی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی پر بم برسائے گئے، ایران کے 80 لڑاکا طیارے بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ہلال احمر کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 5 ہزار 535 رہائشی یونٹس، ایک ہزار 41 کمرشل یونٹس، 14 میڈیکل سینٹرز، 65 سکولوں اور ہلال احمر کے 13 مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ کئی امریکی فوجیوں کو قیدی بنایا گیا ہے۔
دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا ایرانی بیان مسترد کر دیا اور کہا کہ ایرانی رجیم کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا بیان جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


