وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں موٹر سائیکل رکھنے والے شہریوں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف فیسوں میں نمایاں کمی اور سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو مالی بوجھ سے ریلیف مل سکے۔
اس کے علاوہ ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے لیے ماہانہ 2000 روپے کی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، حکومت کی جانب سے 20 لیٹر پٹرول پر خصوصی سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت شہریوں کو پٹرول فی لیٹر 100 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔
اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور عام آدمی کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق یہ ریلیف پیکیج فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ شہری فیول سبسڈی کے حصول کے لیے ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا مریم کو بتائیں موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
جبکہ اس مقصد کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ان کے معاشی مسائل کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھئِں


