اردو رپورٹ ڈیسک
آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ اب اپنے شریک حیات اور بچوں کو اپنے ساتھ نہیں لا سکیں گے۔
ویزا قوانین میں مزید سختی
آسٹریلوی حکومت ویزا کی مدت سے متعلق قوانین بھی مزید سخت کرے گی۔ امیگریشن قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے 100 اضافی اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔
امیگریشن حراستی مرکز کے لیے نیا آپشن
آسٹریلوی حکومت کی جانب سے قرنطینہ مرکز کو امیگریشن حراستی مرکز کے طور پر استعمال کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


