اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین مزید سخت کرنے پر غور، بچوں پر پابندیاں
- ٹیکنالوجی

پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین مزید سخت کرنے پر غور، بچوں پر پابندیاں

پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے قوانین مزید سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ صارفین کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قوانین مزید سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ وزارت داخلہ نے اس معاملے پر تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر قوانین سخت کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے کی تجویز بھی زیرِ بحث ہے۔

فحاشی کی روک تھام کے لیے تجاویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی وی لاگنگ کے نام پر تیار کیے جانے والے مواد میں فحاشی کی روک تھام کے لیے بھی مختلف تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

کئی ممالک میں اختیار کیے گئے اقدامات کی طرز پر بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی یا ان کے استعمال کو محدود کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ اداروں سے مشاورت

حتمی فیصلے وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، وفاقی اور صوبائی پولیس حکام شرکت کریں گے۔

بچوں کے استحصال سے متعلق کیسز کا جائزہ

اجلاس میں بچوں کے استحصال اور فحاشی سے متعلق کیسز کا جائزہ بھی پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک کی جانب سے اختیار کی گئی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جن میں آسٹریلیا کی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!