• Home  
  • پاکستان آٹو انڈسٹری 2026 کا دوسرا نصف : 23 نئی گاڑیاں
- جدید دنیا

پاکستان آٹو انڈسٹری 2026 کا دوسرا نصف : 23 نئی گاڑیاں

پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے 2026 کا دوسرا نصف غیر معمولی طور پر سرگرم رہنے کی توقع ہے، کیونکہ جون سے دسمبر کے دوران تقریباً 23 نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ (AHL) کے "اپ کمنگ آٹوموبائل لانچ ٹریکر” کے مطابق متوقع 23 نئی گاڑیوں میں 9 […]

پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے 2026 کا دوسرا نصف غیر معمولی طور پر سرگرم رہنے کی توقع ہے، کیونکہ جون سے دسمبر کے دوران تقریباً 23 نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (AHL) کے "اپ کمنگ آٹوموبائل لانچ ٹریکر” کے مطابق متوقع 23 نئی گاڑیوں میں 9 الیکٹرک گاڑیاں (EVs)، 11 پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں (PHEVs) اور 3 پیٹرول سے چلنے والے ماڈلز شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان کی آٹو مارکیٹ تیزی سے ماحول دوست اور برقی ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

جون 2026

جون کا مہینہ سب سے زیادہ مصروف رہنے کی توقع ہے، جس میں سات نئی گاڑیوں کی لانچ متوقع ہے۔

  • چانگان UNI-S (پیٹرول)
  • جی ڈبلیو ایم Cannon Alpha (PHEV)
  • ایم جی IM5 (EV)
  • ایم جی IM6 (EV)
  • جیٹور T1 (پیٹرول)
  • جیٹور T2 (پیٹرول)
  • اوموڈا C7 (PHEV)

جولائی 2026

جولائی میں چار نئی گاڑیوں کی متوقع لانچ شامل ہے۔

  • جیکو J8 (PHEV)
  • نیوو Q05 (REEV)
  • ڈیپل G318 (REEV)
  • نیوو A06 (EV)

اگست 2026

اگست میں تین نئی گاڑیاں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

  • اورا O5 (EV)
  • ڈیپل Hunter K50 (REEV)
  • اواٹر 11 (EV)

ستمبر 2026

ستمبر میں دو نئی گاڑیوں کی متوقع لانچ شامل ہے۔

  • چیری QQ3 (EV)
  • ڈیپل S09 (REEV)

اکتوبر 2026

اکتوبر میں فی الحال صرف ایک نئی گاڑی کی لانچ متوقع ہے۔

  • چانگان Lumin (EV)

ماہرین کے مطابق نئی لانچز کا یہ سلسلہ پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے فروغ کو مزید تقویت دے گا اور صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس متعدد نئے آپشنز فراہم کرے گا۔

واضع رہے کہ اگرچہ ان آنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی سرکاری قیمتیں ابھی جاری نہیں کی گئیں، تاہم مارکیٹ ماہرین کے مطابق چانگان لومن تقریباً 30 سے 40 لاکھ روپے کے درمیان پاکستان کی سستی ترین الیکٹرک گاڑیوں میں شامل ہو سکتی ہے، جبکہ چیری QQ3 EV کی قیمت 35 سے 45 لاکھ روپے، اورا O5 کی 55 سے 75 لاکھ روپے اور نیوو A06 کی 80 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک متوقع ہے۔ دوسری جانب پریمیم اور لگژری سیگمنٹ میں MG IM5 کی قیمت 1.3 سے 1.8 کروڑ روپے، MG IM6 کی 1.7 سے 2.5 کروڑ روپے جبکہ اواٹر 11 کی قیمت 2 سے 3 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے، تاہم حتمی قیمتوں کا تعین کمپنیوں کی جانب سے لانچ کے وقت کیا جائے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!