صدر آصف علی زرداری اس وقت ویانا میں موجود ہین اور اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ طے کرنے وہاں گئے ہیں۔
اس بات کا انکشاف معروف اینکر پرسن علینہ شگری نے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا،انہو ں نے کہا کہ بڑی زبردست خبر سامنے آئی ہے کہ صدر زرداری اپنے بیٹے کی شادی کی تاری طے کرنے وہاں گئے ہیں۔
Bilawal Bhutto’s Wedding Date Set? Who Is the Bride? Find Out the Full Story – https://t.co/V6E3n3jH5A pic.twitter.com/2EBD0MqlIl
— Urdu Report (@UrduReportpk) August 29, 2026
شادی کی تاریخ فکس
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری ویانا میں موجود ہین اور ان کے بیٹے کی شادی کی تاریخ کو فکس کیا جا رہا ہے۔وہاں پر ایک چھوٹا سے ملک ہے جس کا نام لِخٹنسٹائن (Liechtenstein ہے وہاں پر ان کی شادی کی جا رہی ہے۔
بلاول کی منگیتر کون؟
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا رشتہ طے ہو گیا لڑکی پاکستانی نہیں بلکہ یورپین ہے اور یہ زبردست خبر سامنے آئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ان دنوں آسٹریا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ 27 اگست سے 31 اگست 2026 تک قیام کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
لِخٹنسٹائن کہاں واقع
یہ یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے، جو سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ہے۔ اس کا دارالحکومت وادوز (Vaduz) ہے۔ویانا (Austria) سے Liechtenstein تقریباً 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، یعنی یہ ویانا کے بالکل پاس نہیں بلکہ آسٹریا کے مغربی جانب ہے۔


