ترکیہ میں حضرت نوحؑ کی کشتی سے منسوب مقام پر نئی تحقیق، 100 فیصد تصدیق کا دعویٰ
مشرقی ترکیہ میں کشتی نما ڈوروپینار تشکیل پر جدید ریڈار اسکینز میں زیرِ زمین غیرمعمولی ساختیں سامنے آنے کے بعد حضرت نوحؑ کی کشتی سے متعلق دعوے دوبارہ زیرِ بحث آ گئے ہیں۔ تاہم کشتی کی شناخت سائنسی طور پر تاحال ثابت نہیں ہوئی۔









