نیویارک: فرانس کے سپر اسٹار کائلیان ایمباپے نے مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں ایک اور شاندار گول اسکور کرکے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے مجموعی گولوں کی تعداد 8 کر دی۔ وہ گولز کے اعتبار سے لیونل میسی کے برابر آ گئے ہیں، گولڈن بوٹ کی دوڑ میں اب سرفہرست ہیں ۔
ایمباپے (Kylian Mbappe) میسی (Lionel Messi) سے آگے کیوں ہیں؟

فیفا (FIFA) کے گولڈن بوٹ (Golden Boot) قوانین کے مطابق اگر دو کھلاڑیوں کے گول برابر ہوں تو زیادہ اسسٹ (Assist) کرنے والے کھلاڑی کو برتری دی جاتی ہے۔
اس وقت اعداد و شمار کے مطابق:
- کائلیان ایمباپے (Kylian Mbappe): 8 گول، 3 اسسٹ
- لیونل میسی (Lionel Messi): 8 گول، 1 اسسٹ
اسی بنیاد پر ایمباپے اب تک 11 گولز میں براہ راست کردار ادا کر چکے ہیں، جبکہ میسی 9 گولز میں اپنی ٹیم کے لیے مؤثر ثابت ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فرانسیسی اسٹار گولڈن بوٹ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
فیفا قوانین کے مطابق اگر گول اور اسسٹ دونوں برابر ہو جائیں تو پھر ایوارڈ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جس نے کم وقت (Minutes Played) میں یہ کارکردگی دکھائی ہو۔
گولڈن بوٹ کی دوڑ میں کون کون شامل ؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گولڈن بوٹ کی دوڑ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ فرانس کے کائلیان ایمباپے اور ارجنٹائن کے لیونل میسی 8،8 گول کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں، تاہم زیادہ اسسٹ ہونے کی وجہ سے ایمباپے پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ 7 گول کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ کے ہیری کین 6 گول کے ساتھ چوتھے جبکہ فرانس کے عثمان ڈیمبیلے 5 گول کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ سینیگال کے اسماعیلہ سار، اسپین کے میکل اویارزابال، میکسیکو کے جولین کوئنونیس، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم، برازیل کے وینیسیئس جونیئر، جرمنی کے کائی ہیورٹز اور مراکش کے اسماعیل صیباری 4،4 گول کے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
فرانس (France) کی شاندار کارکردگی
کوارٹر فائنل میں فرانس نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل کنٹرول رکھا۔ پہلے ہاف میں ایمباپے کو ایک پنالٹی (Penalty) بھی ملی، تاہم مراکش کے گول کیپر یاسین بونو (Yassine Bounou) نے بہترین دفاع کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
مذید خبریں
ایف بی آئی:57 ملین ڈالر مشکوک ٹرانزکشنز : ارجنٹائن کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات – urdureport.com
ریفری بے ایمان تھا،میچ فکس ،مصری کھلاڑی پھٹ پڑے – urdureport.com
دوسرے ہاف میں ایمباپے نے پنالٹی ایریا (Penalty Area) کے باہر سے زبردست شاٹ پر گول اسکور کیا، جو ان کے بین الاقوامی کیریئر (International Career) کا 64واں گول تھا۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ (World Cup) میں ان کے مجموعی گولوں کی تعداد 20 ہو گئی، جبکہ میسی کے نام 21 ورلڈ کپ گول موجود ہیں۔
66ویں منٹ میں موجودہ بیلن ڈی اور (Ballon d’Or) فاتح عثمان ڈیمبیلے نے اپنا پانچواں ٹورنامنٹ گول کرکے فرانس کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔
سیمی فائنل میں اگلا مقابلہ
فرانس اب سیمی فائنل (Semi-final) میں اسپین (Spain) اور بیلجیم (Belgium) کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے مقابلہ کرے گا، جبکہ کائلیان ایمباپے گولڈن بوٹ جیتنے کے مضبوط ترین امیدواروں میں شامل ہیں۔


