اردو رپورٹ ڈیسک
ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث کھلی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آغاز میں ڈالر تقریباً 18 لاکھ 65 ہزار ریال میں ٹریڈ ہورہا تھا، یوں چند ہی دنوں میں اس کی قیمت میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ رپورٹس
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 9 لاکھ 58 ہزار ریال تھی، جس کے مقابلے میں موجودہ قیمت تقریباً دوگنا ہوچکی ہے۔
اس سے قبل اتوار کو ایران کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 19 لاکھ 80 ہزار ریال میں دستیاب تھا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت تقریباً 27 لاکھ ریال اور یورو کی قیمت 23 لاکھ 10 ہزار ریال کے قریب ریکارڈ کی گئی۔
معشیت کے لیے ایک چیلنج
معاشی ماہرین کے مطابق ایرانی ریال پر بڑھتا ہوا دباؤ ملکی معیشت کے لیے ایک اہم چیلنج ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی اور عوام کی قوتِ خرید پر مزید اثر انداز ہوسکتا ہے۔
مذید پڑھئیں
ایرانی کرنسی کے ڈھیر لگانے والے مشکل میں آگئے – urdureport.com
جنگ کے بعد ایران کے معاشی مسائل میں کئی گنا اضافہ۔ایرانی صدر – urdureport.com


