لندن میں ایک امام مسجد کو کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
54 سالہ Abdul Halim Khan لڑکیوں اور ان کے والدین کو یہ یقین دلاتا تھا کہ وہ “بدروحوں” یا “کالے جادو” کے اثر میں ہیں اور انھیں روحانی علاج کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں وہ اسی بہانے متاثرین کو تنہائی میں بلا کر جنسی حملوں کا نشانہ بناتا تھا۔امام مسجد عبدالحلیم خان مشرقی لندن کی ایک مسجد میں امامت کے فراءض سرانجام دیتے تھے لیکن انہون نے بارہ سال تک خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو روحانی علاج کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امام مسجد Clergy لڑکیوں کو قائل کرتے تھے کہ وہ ویران مقامات پر اُن سے ملیں، جیسا کہ کسی فلیٹ پر یا گاڑی میں۔لڑکیوں سے ملاقاتوں کے دوران وہ خود کو جِنّ، یعنی ایک مافوق الفطرت شے، ظاہر کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ریپ کرتے یا اُن پر جنسی حملے کرتے تھے۔
ملزم پر الزامات
عدالت کے مطابق ملزم نے 2004 سے 2015 کے دوران سات خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو نشانہ بنایا، جن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل تھی۔ وہ متاثرین کو دھمکاتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو ان کے خاندان کو نقصان پہنچے گا۔
مذید پڑھئیے
جیفری ایپسٹین نے تین سال تک میرے ساتھ زیادتی کی،متاثرہ ازبک گرل – urdureport.com
دواخانے میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار – urdureport.com
سانگھڑ ،14 سالہ حوا کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد زبان کاٹ دی گئی – urdureport.com
متاثرہ لڑکیوں نے بتایا کہ مذہبی خوف اور ملزم کے اثر و رسوخ کے باعث وہ برسوں خاموش رہیں۔ پولیس کو پہلی بار 2018 میں اس وقت اطلاع ملی جب ایک متاثرہ بچی نے سکول کے ڈاکٹر کو حقیقت بتائی۔
عدالت نے 15مئی 2026 ملزم کو ریپ، جنسی حملوں اور بچوں کے استحصال سمیت متعدد الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے کم از کم 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔


