پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارائیں مہوش حیات اور حبا بخاری جلد پہلی مرتبہ ایک ہی ڈراما سیریل ’رتبہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی، جسے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کی مضبوط کاسٹ اور تخلیقی ٹیم کے باعث شائقین میں اس منصوبے کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔
’رتبہ‘ کی کہانی معروف ناول نگار اور ڈراما نویس عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض کامیاب ڈائریکٹر حسیب حسن انجام دے رہے ہیں۔ ڈرامے کی تیاری سکس سگما پلس اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

دیگر کاسٹ
ڈرامے کی کاسٹ میں مہوش حیات ٘Mehwish Hayat اور حبا بخاری HIba BUkhari کے علاوہ زاہد احمد، طلحہ چاہور اور سیف علی خان بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ سیف علی خان نے خود سوشل میڈیا پر اس پراجیکٹ کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے ساتھی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کا جوش مزید بڑھ گیا۔
مہوش حیات کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے دل لگی، میرے قاتل میرے دلدار، دائن اور مراۃ العروس جیسے مقبول ڈراموں Dramas کے علاوہ پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا جیسی کامیاب فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
دوسری جانب حبا بخاری بھی پاکستانی ٹیلی وژن کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ دیوانگی، فتور، میرے ہمنشین اور جاں نثار جیسے ڈراموں میں ان کی پرفارمنس کو ناظرین نے بے حد سراہا، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔
ڈرامے کی کہانی
ڈرامے کی کاسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح مختلف کرداروں اور کہانی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ خاص طور پر مہوش حیات، حبا بخاری اور سیف علی خان کو ایک ہی منصوبے میں دیکھنے کا شوق رکھنے والے ناظرین اس ڈرامے کی پہلی جھلک اور ریلیز کی تاریخ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
مذید خبریں
پاکستانی دوشیزہ کی مس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار نمائندگی – urdureport.com
دپیکا پڈوکون : ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں – urdureport.com
اگرچہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے ’رتبہ‘ کی آن ایئر تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم معروف تخلیقی ٹیم، مضبوط کاسٹ اور بڑے بینر کی وجہ سے اسے رواں سال کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے پاکستانی ڈراموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔


