پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین گوہر علی خان Gohar Ali Khan نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کا 9اپریل کا لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ جیسے حالات میں ایک ہفتہ بھی طویل محسوس ہوتا ہے اور ایسے نازک وقت میں قوموں کو متحد ہو کر سامنے آنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی مستقل ثابت ہوگی۔
اس سے قبل National Assembly of Pakistan کے اسپیکر کی ہدایت پر حکومتی وفد، جس میں Khawaja Asif، Azam Nazeer Tarar، Amin Ul Haque، Syed Naveed Qamar اور Raja Pervaiz Ashraf شامل تھے، نے اپوزیشن لیڈر Mahmood Khan Achakzai سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نےلیا قت باغ راولپنڈی Liaquat Bagh میں ہونے والے مجوزہ جلسے کو ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر ملتوی کرنے کی درخواست کی، جس سے اتفاق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے جلسہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں سینیٹر علامی ناصر عباس Allama Raja Nasir Abbas نے میڈیا کو بتایا کہ 9 اپریل کو ہونے والے جلسے کو مؤخر کرنے کی حکومتی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئِں


