مذہب کے حوالے سے راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ ہندو خاندان میں پیدا ہوئیں، ان کی والدہ نے بعد میں مسیحی مذہب اختیار کیا جبکہ انہوں نے ایک مسلمان شخص سے نکاح کے بعد اسلام قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار عمرہ ادا کر چکی ہیں اور اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
راکھی نے مزید کہا: ‘نکاح کیا تو راکھی سے فاطمہ بنی۔ ہماری شادی چھ مہینے ہی ٹکی، لیکن نکاح نامے کے بعد عمرے کی اجازت مل گئی۔’
راکھی کے مذہبی عقائد
اپنے مذہبی عقائد کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘میں اللہ پر یقین رکھتی ہوں۔ اپنے نبی پر یقین رکھتی ہوں، اس کے علاوہ عیسی علیہ السلام، نبی یوسف، نبی یعقوب تمام نبیوں پر ایمان رکھتی ہوں۔’
اداکارہ نے خود کو پنج وقتہ نمازی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ قرآن اور بائبل دونوں کا مطالعہ کرتی ہیں، نماز اور تہجد کا بھی اہتمام کرتی ہیں،تہجد کی دو دو رکعتیں بھی پڑھتی ہیں اور گزشتہ چار برس سے اسلام کو سیکھ رہی ہیں۔
مسلمانوں کی جانب سے قبول کیے جانے کے سوال پر راکھی نے کہا: ‘جو نہیں مانتے ہیں وہ بھاڑ میں جائیں۔ ان کہنا ہے کہ وہ ایکسپوز کرتی ہے۔ بالی وڈ میں کام کرتی ہے، چھوٹے کپڑے پہنتی ہے، وہ مسلمان نہیں ہے۔ ارے تم کون ہوتے ہو مجھے اسلام سے باہر سمجھنے کے لیے۔’
عمرہ سے گناہ دھل گئے
انہوں نے مزید کہا: ‘میں عمرہ کرکے آئی میرے سارے گناہ دھل گئے۔ میری روزی روٹی خدا چلاتا ہے۔ میں اس لڑکے کو دعائيں دیتی ہوں جس نے مجھ سے شادی کی اور مجھے اسلام مذہب دیا۔’
مذید خبریں
راکھی ساونت اداکارہ اُروشی روٹیلا کے ذکر پر غصے میں کیوں آگئی۔ – urdureport.com
راکھی ساونت کے مطابق ہر شخص کو اپنے مذہب کے انتخاب کا حق حاصل ہے، وہ کسی مذہب کے خلاف بات نہیں کرتیں بلکہ بھائی چارے اور محبت کے پیغام پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے فون میں اذان کی آواز نماز کی یاد دہانی کے لیے موجود ہے، جو انہیں عبادت کا وقت یاد دلاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں انھیں پاکستانیوں سے بہت پیار ملا ہے اور بہت سارے پاکستانی ہیں جو انھیں جانتے ہیں۔’ہمارے انڈیا پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں لیکن پہلے پاکستان کے لوگ ہی مدد کو آتے ہیں۔



